انا للہ وانا الیہ راجعون! بزرگ عالم دین کا انتقال ہو گیا

فیصل آباد(پی این آئی) محترم حضرت مولانا قاری محمد سلیم صاحب رحمتہ اللہ علیہ صدر مدرس عائشہ مسجد فیصل آبادانتقا ل کر گئے۔ان کی نماز جنازہ آج بعد از نمازِ عصر عائشہ پارک گلستان کالونی نمبر 1 میں ادا کر دی گئی۔ محترم حضرت مولانا طارق جمیل صاحب فجر کے بعد سے قاری صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی میت کے ساتھ بیٹھےرہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت قاری صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی ساری زندگی قرآن مجید کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی ۔مولانا طارق جمیل نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close