ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی، نئی ساس کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی والدہ کا ویڈیو انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو میں خاتون نے اپنی بیٹی کی شادی عامر لیاقت حسین سے کرنے کی تصدیق کی۔عامر لیاقت کی ساس نے بیٹی داماد کو دعا دیتے ہوئے کہا میری دل سے دعا ہے کہ وہ دونوں دل سے خوش رہیں، آباد رہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے،

اللہ پاک اپنی حفظ وامان میں رکھے اور انہیں بے شمار خوشیاں عطا کرے۔دانیہ کی والدہ نے اپنے چاہنے والوں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی بیٹی داماد کے لیے دعا کریں کہ اللہ ان دونوں کو سلامت رکھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا ردعمل سامنےآچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close