پاکستان کا واحد سرکاری ادارہ جس کا خسارہ ختم کر دیا گیا، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے مواصلات اینڈ پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہےکہ 13سال بعد پاکستان پوسٹ کا خسارہ ختم کردیا ہے، 2018 میں پاکستان پوسٹ میں62 بلین خسارہ تھا، پاکستان پوسٹ میں ٹرانسپرنسی لےکر آئے اور پورے نظام کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے میں22 ارب کی ریکوری کی، این ایچ اے کی آمدن میں 128 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

سابق دور میں 4 رویہ سڑک فی کلومیٹر41 کروڑ میں بنتی تھی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں بڑھایا، نوازشریف معاہدے کے تحت موٹرویز کا ٹیکس بڑھایا ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور کراچی موٹروے کا نواز شریف دور میں معاہدہ ہوا تھا، نوازشریف دور میں ان موٹرویز کا 2035 تک معاہدہ تھا۔مراد سعید نے کہا کہ سابق دور میں سریا، سیمنٹ اور بجری سستی تھی، موجودہ دور میں سیمنٹ، اسٹیل میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مہنگائی کے باوجود ہم 17 کروڑ روپے میں فی کلو میٹر سڑک بنا رہے ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ 13سال بعد پاکستان پوسٹ کا خسارہ ختم ہوچکا ہے، 2018 میں پاکستان پوسٹ میں62 بلین خسارہ تھا، پاکستان پوسٹ میں ٹرانسپرنسی لیکر آئے اور ہم نے پورے نظام کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر دس وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ہیں، جس میں مراد سعید سب پر بازی لے گئے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے 10 وفاقی وزراء کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے۔

تقریب میں وزراء اور وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔بہترین کارکردگی میں مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے، ثانیہ نشتر کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر، شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے نمبر پر رہی۔ شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، خسرو بختیار کی وزارت صنعت و پیداوار چھٹے، مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف ساتویں، وزیرتجارت عبدالرزاق داؤد کی وزارت تجارت آٹھویں نمبر پر رہی۔شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اور فخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت آخری نمبر پر رہی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔ فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور شوکت ترین بہترین کارکردگی کے مقابلے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ کے امیدواروں میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،اسد عمر،شاہ محمود، شیخ رشید، فروغ نسیم،مراد سعید ، ملک امین اسلم، خسرو بختیار ، عبدالرزاق داؤد ،عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اعظم سواتی اورشبلی فراز شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close