جہانگیر ترین سے ملنے کون پہنچ گیا؟ شہباز شریف کیساتھ بھی جلد ملاقات کا امکان

لاہور(پی این آئی) ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ ، عون چودھری، سلمان نعیم، لالہ طاہر، خرم لغاری، اسحق خاکوانی، فیصل حیات جبوانہ اور اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی۔غیر رسمی ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، ترین کے حامی ارکانِ اسمبلی نے آئندہ لائحہ عمل کے لئے مشاورت کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گروپ کے دیگر اراکان سے اس موقع پر ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز کے رہنما جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کرنے چاہتے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جہانگیر ترین کی جلد شہباز شریف سے ملاقات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close