سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ، ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے، عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنارہے ہیں، تمام اقدامات اسی منشورکو سامنے رکھ کر کیے جارہے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں