کورونا کیسز میں اضافہ، مزید کتنے سکولوں کو بند کردیا گیا؟ طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 14 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر میں 14 تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ان تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق بند کیے گئے تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین اور دیگر اسکول و کالجز شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد انتقال کر گئے اور 3914 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close