ن لیگ نے پھر تحریک انصاف کو پچھاڑڈالا، شیر کی دھاڑ کے آگے بلا ناکام ہو گیا

لاہور (پی این آئی) والٹن کنٹونمنٹ کے وارڈ سات کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی۔وارڈ سات کے تمام 30 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم بٹ پانچ ہزار 187 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

آزاد امیدوار ارشد علی دو ہزار 531 ووٹ لےکر دوسرے جب کہ تحریک انصاف کے محمد الحسن دو ہزار 501 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے۔وارڈ سات کےالیکشن کے ساتھ ہی لاہور کینٹ کے تمام وارڈز کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں ۔ یہاں تمام 10 وارڈز میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close