کراچی(آئی این پی ) سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کے بیٹے کے گھر سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر طبی موت نظر آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کے بیٹے کے گھر سےپولیس اہلکارکی لاش ملی برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ اے ایس پی درخشاں رانا دلاورکا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو فٹس پڑتے تھے، بظاہر طبی موت نظر آرہی ہے ،
اہلکار گھر کے کوارٹر میں رہتا تھا۔ قائم علی شاہ کے بیٹے کا کہنا ہے پولیس اہلکارکومکان کرائے پردیا ہوا تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں