سوات(آئی ا ین پی ) خیبر پختونخواہ کے شہر سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات ، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 93 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں