اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے اعلان پر کہا ہے کہ یہ ابھی شروعات ہے اور بھی ضروریات پوری کریں گے،نوکری پیشہ افراد کو مہنگائی نے تنگ کیا ہوا ہے، ہم انہیں سپورٹ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین وزیراعظم کی جانب سے تنخواہیں بڑھانے کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کی جانب سے منعقد کردہ اجتماع میں پہنچے۔ اس موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ بہتر کیا جارہا ہے،
جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم نے ملازمین سے ایک سال پہلے وعدہ کیا تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ بالکل، ملازمین سے کیے گئے وعدہ پورے کریں، اب وزیراعظم نے ملازمین سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ ابھی شروعات ہے، انشااللہ آپ کی اور بھی ضروریات پوری کریں گے، نوکری پیشہ افراد کو مہنگائی نے تنگ کیا ہوا ہے، ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں