وزیراعظم کا شہبازشریف سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، شہبازشریف نے بی بی سی کی کرپشن رپورٹ پرکیس کیوں نہیں کیا؟ پی ٹی آئی لیڈر کا سوال

اسلام آ باد (آئی این پی ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا شہبازشریف سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے, شہبازشریف نے بی بی سی کی کرپشن رپورٹ پرکیس کیوں نہیں کیا؟ اپوزیشن بی بی سی کی رپورٹ پرجواب کیوں نہیں دے رہی؟ شہبازشریف اوران کے بچیعوام کوبیوقوف بنا رہے ہیں ، وزیراعظم کا شہبازشریف سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے احتساب چھوڑیں،

بات چیت کرکے آگے بڑھیں ، 1990 میں شہبازشریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ روپے تھی ، 1998 میں شہبازشریف نے تقریبا ایک کروڑسے زائد کا انکم ٹیکس ادا کیا۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ شہبازشریف نے وال اسٹریٹ کو نوٹس کیوں نہیں بھیجا ؟ وزیراعظم کو فائدہ ہو یا نقصان ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، شریف خاندان کو لندن کے ڈاکٹروں پر بہت بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف خاندان کے ہرفرد کی7سے8ارب کی جائیداد ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں