اسلام آباد(آئی این پی) رہنما پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن پھر سے اکھٹی ہو رہی ہے کہ ایک مسودے پر وزیراعظم کو منا لے، مسودہ اپوزیشن کی ملاقاتوں میں مبینہ طور پر زیربحث ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسودے پر آمادگی کیلئے اپوزیشن نے کچھ حکومتی رہنمائوں سے رابطہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں