اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی 3 سالہ کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے۔ جمعرات کو شیری رحمان کا وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزرا کو آج تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟
ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ معیشت، خوراک، پیٹرولیم، توانائی، خارجہ، داخلہ، صحت اور دیگر تمان وزارتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم گالم گلوچ اور الزام تراشی کی بہترین کارکردگی پر وزرا کو ضرور تعریفی سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ وزرا اور حکومت کی کارکردگی پر اب عوام ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دے گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں