ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے، وجہ کیا دی ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے ہیں اور اس حوالے سے ایک واضح حکم جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایکٹ کی بجائے آرڈیننس کے تحت شروع بلدیاتی انتخابات کی کارروائی روک دی جائے۔ فاضل عدالت نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت بتائے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ختم کر کے آرڈیننس کیوں بنایا گیا ؟ سماعت کی مزید تفصیلات ابھی آ رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں