بارشیں اور برفباری، آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب،کشمیر، مری اورگلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

سب سےبارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (نارتھ کراچی، سعدی ٹاؤن 17، سرجانی 14، گڈاپ ٹاؤن 10، یونیورسٹی روڈ 09، قائد آباد 07، گلشنِ معمار06،کیماڑی05، جناح ٹرمینل 04، گلشن حدید، ناظم آباد 02 ، ڈی ایچ اے، اورنگی، مسرور بیس 01)، سکھر02،روہڑی01، خیبرپختونخوا: کالام06،مالم جبہ 03،دیر،پشاور،بالاکوٹ،کاکول02،میرکھانی،دروش01، بلوچستان: قلات، بارکھان 03،پنجاب:خانپور02،مری01،کشمیر: راولاکوٹ02،گڑھی دوپٹہ01اورگلگت بلتستان:استورمیں01لی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری(انچ): کالام 3.0،مری 0.5 اوراستورمیں ٹریس برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ،کالام منفی11،گوپس منفی07،اسکردومنفی06،استور،اننت ناگ منفی05،مالم جبہ،پاراچنارمنفی04،بگروٹ،ہنزہ منفی03،کوئٹہ،قلات،گلگت،دیر،شوپیاں منفی02،پلوامہ،بارہ مولہ اورراولاکوٹ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close