شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی جلد ملاقات کا امکان، حکومتی صفوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

لاہور (پی این آئی)شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی جلد ملاقات کا امکان، حکومتی صفوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔۔۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین میں رابطوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے اور بہت جلد دونوں کی ملاقات کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے اور یہ رابطہ کئی روز سے جاری ہے۔ آئندہ چند روز میں شہباز شریف کا جہانگیر ترین سے براہ راست رابطے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ آئندہ چند روز میں شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close