وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا

فیصل آباد ( پی این آئی ) پنجاب حکومت نے فیصل آباد کے عوام کے لئے بھی صحت کارڈ کی سہولت متعارف کر ادی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج سے فیصل آباد ڈویژن کے لوگوں کو صحت کارڈ سہولت مل جائے گی۔فیصل آباد میں قومی صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں بہترین کام کیے۔

صحت کارڈ کے ساتھ 90 ہسپتال پینل پر ہیں ، صحت سے متعلق اوربھی کام پائپ لائن میں ہیں ، یہ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے ۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صحت کارڈ کی تقسیم سے متعلق 73فیصد کا م ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں