اسلام آباد (پی این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے فیصل واوڈا بھی تاحیات نااہلی کے زمرے میں آتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا جو ایک تاریخی فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تاحیات نااہلی کا سوال ہے اس پر الیکشنکمیشن اور عدالت فیصلہ کرے گی اس حوالے سے تمام اختیارات عدالت کے پاس ہیں۔
سابق سیکرٹری کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف اور جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاسکتے ہیں۔یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں