تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد میں قومی صحت کارڈ کا اجراء کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچیں گے۔وزیر اعظم فیصل آباد ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے۔نیا پاکستان قومی صحت کارڈ حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت سرکاری و منتخب نجی ہسپتالوں میں فی گھرانہ سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج معالجے کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔ فیصل آباد ڈویژن میں اجراء کے بعد پنجاب کی تقریبا %73 آبادی اس سہولت سے مستفید ہو سکے گی۔

پنجاب کے علاوہ اب تک قومی صحت کارڈ کا اجراء خیبر پختونخوا، اسلام آباد، ضلع تھر پارکر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کیا جاچکا ہے۔وزیراعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب کر یں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کی تقریب کو پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔ بعد ازاں وزیر اعظم گوجرانوالہ ڈویژن سے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں