کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک نے بینک صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی ہے۔اس سہولت کے تحت آپ کو کسی دوسرے فرد کا اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اب رقم بھیجنے اور منگوانے کے لیے صارف کا موبائل نمبر ہی کافی ہوگا۔سٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’’راست‘‘ میں نئی سہولت متعارف کرادی۔ اپنے موبائل فون نمبر کو بینک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کرکے رقم بھیجیں اور منگوائیں، موبائل نمبر آپ کی شناخت ہوگا۔
ایک فرد سے دوسرے فرد کو رقم کی منتقلی صرف بیس سیکنڈ میں ہو سکے گی۔ کوئی چارجز بھی نہیں دینے ہوں گے اس سہولت کی فراہمی کیلئے بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔صارفین موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ یا بینک برانچ جا کر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو ’’راست‘‘ آئی ڈی بنا سکیں گے اور اسے اپنے آئی بی اے این سے منسلک کر سکیں گے۔ بینک صارف کو ایک وقت میں دو لاکھ روپے تک رقم منتقل کرنے کی سہولت دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں