واشنگٹن(پی این آئی) امریکہ نے نے پاکستان کو کورونا کے کم ترین پھیلاؤ والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے پاکستان کو لیول اوّل میں رکھا ہے۔ اس لیول میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں کورونا سے متاثر ہونے کے خدشات کم ترین سطح پر ہیں۔
امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر کرنے سے پہلے ویکسین کا کورس کا مکمل کرلیں اور ویکسین شدہ ہونے کے باوجود بند عوامی مقامات پر ناک ، منہ اور تھوڑی کو مکمل ڈھانپنے والا ماسک پہنیں۔کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر بھارت کو لیول سوم میں رکھا گیا ہے جس میں کورونا کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کے خدشات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ بنگلہ دیش کو درمیانے درجے کے خطرے کے ساتھ لیول دوم میں رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں