کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل نیا رخ اختیار کر گیا، دو لڑکیاں اس وقت کس ملک میں موجود ہیں؟ نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل نے نیا رخ اختیار کرلیا، مبینہ طور پر مغوی دو لڑکیوں کی نئی ویڈیوز منظرعام پر آ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں مبینہ طور پر مغوی لڑکیوں کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں موجود ہیں، ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا ہم اپنی مرضی سے افغانستان آئیں۔لڑکی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری والدہ اور باقی اہلخانہ بھی ہمارے ساتھ افغانستان میں ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ذرائع کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکیاں ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی تھیں، ہدایت اور خلیل نے 4 لڑکیاں مردوں کو ورغلانے کے لیے رکھی تھیں۔ فرانزک رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم ہدایت کے ساتھ چیٹ کے دوران کریمہ نے راز کھولنے کی دھمکی دی تھی، فرانزک رپورٹ میں اس چیٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے مطابق ملزم ہدایت کے ساتھ اختلاف ہونے پر کریمہ نے سب راز کھولے ہیں، چیٹ میں کریمہ ملزم کو کہتی ہے میں سب کچھ باہر بتا دوں گی۔ملزم نے کریمہ کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر باہر کچھ بولا تو تمہاری ویڈیوز نیٹ پر چڑھا دوں گا۔ قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان پارٹی کے نام پر لوگوں کو بلاتے تھے، اور لڑکیوں سمیت سب کو نشہ پلاتے تھے۔

اس کے بعد وہ نشے کی حالت میں غیر اخلاقی ویڈیوز بناتے تھے، انھی ویڈیوز کی بنیاد پر مہمانوں اور لڑکیوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، اور مہمانوں سے رقم وصول کی جاتی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملنے والی 280 میں سے 254 ویڈیوز اوریجنل ہیں، جب کہ باقی ویڈیوز میں تھوڑی ایڈیٹنگ ہوئی ہے، تاہم موصول ہونے والی ویڈیوز میں زیادتی نظر نہیں آ رہی، پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈیوز اور چیٹ میں بچوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

close