“سارے اعضا ء بھی عطیہ کرنے پڑے تو کردوں گی” بیوی نے اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی

اسلام آباد (پی این آئی)اہلیہ نے شوہر سے محبت کی مثال قائم کر دی ، اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچا لی ۔ شاہ عبد القادر جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں بھٹ شاہ کے محمد خان جگر کی بیماری کا شکار تھے جن کو ڈاکٹر نے پیوندکاری کی تجویز دی تھی جبکہ شوہر نے اپنی اہلیہ سے اس بارے میں بات کی تو اس کا کہنا تھا کہ میں اپنے جگر کا ٹکڑاآپ کو دوں گی ۔ ڈاکٹر کے کامیاب آپریشن کے بعد شوہر کی زندگی

بچ گئی اور اب دونوں میاں بیوی صحت مند ہیں ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی اور پوچھا کہ کیسے آپ نے یہ کیا تو اس خاتون کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو دس سال ہو چکے ہیں جبکہ ہمارے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے ایسے میں اگر مجھے اپنے جسم کے سارے اعضاء بھی شوہر کو دینے پڑے تو میں بالکل بھی دیر نہیں کروں گی ۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے میرے شوہر ہی سب کچھ ہے اور میں اس سے بے حد محبت کرتی ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close