بڑے ملک نے پاکستانیوں کو 5سالہ ویزا دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )یونان نے پاکستان سے غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ روکنے کیلئے نئی امیگریشن پالیسی بنانے، پاکستان سے ورکرز کو قانونی ویزے دینے اور براہ راست پروازوں کیلئے پی آئی اے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق پاکستانیوں کیلئے نئی امیگریشن پالیسی اور دیگر فیصلوں سے متعلق یونان کی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، اس مقصد کیلئے یونان کے وزیر برائے مائیگریشن اینڈ اسائلم

پاکستان کے دورے پر ہیں، جس میں وہ متعلقہ حکام سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔نوٹس میتاراچی نے پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز ایوب آفریدی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان امیگریشن اور غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک نے پاکستان سے غیرقانونی تارکین وطن کا سلسلہ روکنے اور قانونی امیگریشن چینلز کے ذریعے یونان کو افرادی قوت کی فراہمی اور مضبوط امیگریشن پالیسی کیلئے باہمی

تعاون کی یادداشت پر دستخط بھی کئے۔یونانی وزیر نے بتایا کہ ان کے ملک میں 60 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ پاکستانی ہیں، سرحدوں پر سخت کنٹرول ہے اور غیرقانونی امیگریشن کو کم کیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ لوگ ایک ملک سے غیرقانونی طور پر دوسرے ملک کیوں جاتے ہیں، یونان کا ماضی اور تاریخ بھی پاکستان سے ملتا جلتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال پاکستانیوں کی قانونی امیگریشن کیلئے پالیسی بنائی جائے گی، جس کے تحت 5 سال کیلئے ویزا فراہم کیا جائے گا، قانونی طور پر مقیم پاکستانی سال میں سے 9 ماہ یونان جبکہ 3 ماہ پاکستان میں گزار سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close