بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بے دخل کئے جانے والوں کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ پالیسی برقرار رہے گی۔ پاکستان آنے سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔ سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق نئی ہدایات پر اطلاق آج 8 فروری سے ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close