سوئی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ، خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) وفاق حکومت نے سوئی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، گیس کی قلت کی وجہ سے نومبر میں پابندی لگائی گئی تھی، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے دبا پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے موسم سرما کے آغاز پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

وفاق نے گیس کی قلت اور کم پریشر کی وجہ سے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی، جس کی وجہ سے نہ صرف گھریلو صارفین سستی گیس سے محروم رہے بلکہ سینکڑوں ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کیا گیا۔اب قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کے دبا ئو کی وجہ سے پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا اور میٹرز کی تنصیب کا کام شروع ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close