وزیراعظم نے یہ بات شاید شہد پی کر کی ہو گی، مولانا فضل الرحمٰن نے طنز کے تیر چلا دیئے

ڈی آئی خان(پی این آئی)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 12 موسم اور جاپان جرمنی سرحدیں ملنے کی بات، جغرافیے کے ماہر، وژنری وزیراعظم نے شاید شہد پی کر کی تھی۔ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں ناجائز حکومت کی نالائقی کھل کر سامنے آگئی، نااہلی نے ملک ڈبو دیا۔

خود چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا۔فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو گلہ ہے کہ بائیڈن فون نہیں کرتا اور مودی فون نہیں اٹھاتا، حالت یہ ہوگئی ہے کہ چین بھی ناراض ہوگیا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کے خواب چکنا چور کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close