مری کے بعد ایک اور سانحہ رونما ہونے کا خدشہ؟ سینکڑوں سیاح کس مقام پر پھنس گئے؟ ریسکیو آپریشن شروع

دیر (پی این آئی) طوفانی برفباری کے باعث لواری ٹنل کے قریب کئی گاڑیاں پھنس گئیں، گاڑیوں میں بچے اور خواتین بھی موجود، پاک فوج کی جانب سے گزشتہ رات سے برفباری میں پھنسے شہریوں کیلئے ریسکیو آپریشن شروع۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے چترال جانے والی متعدد گاڑیاں شدید برف باری کے باعث دیر کے مقام پر پھنس گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لواری ٹنل کے قریب پھنس جانے والی ان گاڑیوں میں 500 سے زائد سیاح موجود ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ شدید برف باری کے باعث یہ گاڑیاں رات سے پھنسی ہوئی ہیں۔ اس صورتحال میں پاک فوج فوری متحرک ہو گئی اور برفباری میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، راستہ بھی کلیئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ برفباری کے باعث بند ہو جانے والے راستوں کو کلیئر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طوفانی برفباری کے باعث سانحہ مری رونما ہوا تھا۔ طوفانی برفباری کے باعث مری میں طویل وقت تک پھنسے رہنے والے متعدد سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close