کورونا پابندیاں ختم کرنے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی سربراہ نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ہمارا ٹارگٹ ہےتمام شہریوں کی ویکسی نیشن ہوتاکہ کورونا پابندیاں ختم کی جا سکیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے سربراہ اسدعمر نے کورونا پابندیوں سے عوام کو چھٹکارا دلانے کیلئے مکمل ویکسی نیشن کو ہدف قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے سربراہ اسدعمر نے کورونا پابندیوں سے عوام کو چھٹکارا دلانے کے لیے مکمل ویکسینیشن کو ہدف قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسدعمر نے لکھا کہ ہمارا ٹارگٹ ہےتمام شہریوں کی ویکسی نیشن ہوتاکہ کورونا پابندیاں ختم کریں۔اسدعمر نے کہا کہ مسلسل 3 دنوں میں سب سے زیادہ یومیہ ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے این سی اوسی مہم صوبوں کی مددسےجاری ہے ملک بھر میں موبائل ویکسی نیشن کےشاندار نتائج سامنےآ رہے ہیں۔اب تک 10 کروڑ 81 لاکھ 73 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 47 لاکھ 31 ہزار 497 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 39 ہزار 498 ہوچکی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہوگئی۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی، یومیہ کیسز کی تعداد 6 ہزار سے گر کے 4 ہزار پر پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 30 مزید افراد جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close