عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد فواد چوہدری پی ٹی آئی چھوڑ کر کون سی پارٹی میں چلے جائینگے؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف قائدین کی ملاقات سے فواد چوہدری کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔حسن مرتضی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد فواد چوہدری کا مستقبل جماعت اسلامی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو چائنا چندہ مشن میں پسپائی ملی،پاکستان بھر سے جیالے اسلام آباد پہنچ کر نیازی سرکار کا دھڑن تختہ کریں گے۔حسن مرتضی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے عنقریب فواد چوہدری کی تمام غلط فہمیاں دور کریں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close