لاہور (پی این آئی )حکو مت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہو سکتا ہے عمرا ن خا ن کی حکومت کو ہر وقت خطرے میں ہیں کسی وقت بھی حکو مت کے خلا ف عدم اعتما د ہو سکتا ہیں ،حکومت سے نجات صرف اپوزیشن نہیں حکومتی ارکان بھی چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کے لئے پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے این این آئی سے گفتگو اورسابق صوبائی وزیرصحت اور مسلم لیگ ن کے
رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، رانا ثناء اللہ خا ن نے گفتگو میں مزید کہاکہ اپو زیشن چا ہتی ہے کہ ووٹ کو عزت ملے ،پی ٹی آئی کے لوگ ہما رے سا تھ رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ہیں ،بڑی سیا سی جما عتوں کو آپس میں ملتے رہنا چا ہیے ، انہوں نے کہاکہ یو سف رضا گیلا نی کی نیت پر ہمیں شک نہیں ، حکو مت صرف چا ر ووٹو ں پر کھڑی ہے ،چا ر ووٹو ں پر کھڑی حکو مت ہر وقت میں خطرے میں ہیں ،سینٹ میں حکو مت کی
اکثریت نہیں قو می اسمبلی میں صرف چا ر ووٹوں پر کھڑی ہے ،حکو مت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہو سکتا ہے،دریں اثناء مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھو کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے صرف 20نہیں درجنوں ارکان رابطے کررہے ہیں ان میں سے بعض ارکان توٹکٹ کی پیشکش کی یقین دیہانی پرمستعفی ہوکرضمنی الیکشن لڑنے کے لئے بھی تیارہیں مگروقت کے مطابق فیصلہ میاں نوازشریف کریں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن
اورپیپلزپارٹی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات نتیجہ خیزثابت ہوگی۔آج سی ای سی اوراگلے روزپی ڈی ایم کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ناکام بدنام اورملک کے لئے نقصان کاباعث بننے والے حکومت سے نجات کے لئے2بڑی سیاسی جماعتوں کامتحدہونانیک شگون ہے۔جوسیاسی جماعت حکومت کی سہولت کارہوگی وہ عوام میں بے کارہوگی۔ اْمیدہے جمہوریت میں مداخلت،فونزکالزختم ہورہی ہیں۔قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف ہرکام پارٹی کے قائد میاں نوازشریف کی
ہدایات کے مطابق کررہے ہیں۔ اْنہوں نے کہاکہ عمران خان کو کسی وقت بھی اپنے وقت ختم ہونے کاعلم ہے ممکن ہے وہ قبل ازوقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے سمری جاری کردیں۔ مسلم لیگ ن بھی عام اورصاف شفاف الیکشن چاہتی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ ان ہائوس تبدیلی کافیصلہ بھی پی ڈی ایم میں ہوگا اورتبدیلی بھی محدودمدت کے لئے ہوگی جس کے بعدعام انتخابات ہوں گے۔اْنہوں نے کہاکہ پونے چارسال میں جس طرح حکو مت نے معیشت کابیڑہ غرق کیاہے اس کااورعوام کاایک ساتھ رہناممکن نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں