علی امین گنڈا پور کے بھائی نااہل قرار، وفاقی وزیر پر بھی پابندی عائد

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور بلدیاتی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق علی امین گنڈا پور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا جبکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا۔تاہم الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل خان جانے پر پابندی ختم کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close