لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کی ملاقات سے فواد چوہدری کے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد فواد چوہدری کا مستقبل جماعتِ اسلامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو چائنا چندہ مشن میں پسپائی ملی،
پاکستان بھر سے جیالے اسلام آباد پہنچ کر نیازی سرکار کا دھڑن تختہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے عنقریب فواد چوہدری کی تمام غلط فہمیاں دور کریں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں