رواں سال سو ل و عسکری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)رواں سال سو ل و عسکری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی…مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23میں سول و عسکری ملازمین کے تمام بنیادی پے سکیلوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

اس کیلئے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض احمد ترین کے درمیان مہنگائی میں اضافے کے تناسب سے سول و فوجی ملازمین، خودمختار اداروں، کارپوریشنوں ،وفاقی و صوبائی وزارتوں کے ماتحت محکموں کے افسروں اور ملازمین کو ماہانہ تنخواہ میں کم و بیش 20فیصد اضافہ کرنے پر مشاورت ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close