مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق کو کیوں نکالا؟ آخرکار حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ سعد رفیق کا سیاس قد مریم نواز سے اونچا ہے اس لئے مریم نے فریم سے سعد رفیق کو نکال دیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے گزشتہ روز آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کی ملاقات ہوئی، آصف زرداری،بلاول،حمزہ شہباز اور مریم صفدر سب بیٹھے ہوئے تھے۔

خواجہ سعد رفیق اور دیگر لوگ بھی تھے انہیں فریم سے کاٹ دیا گیا،ماضی میں مریم نواز نعرہ لگوایا کرتی تھی عمران زرداری بھائی بھائی ہیں ۔شہباز گل نے کہا کہ جس طرح غریب کی مدد نوازشریف اور زرداری نے کی اس طرح ہم نہیں کر سکتے،ملک مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں انہو ں نے4ارب روپے ڈال دیئے،آصف زرداری نے سموسے اور پاپڑ والے کی غربت ختم کی،انہوں نے چپڑاسی کے اکاونٹس میں اربوں روپے ڈال دیے ، یہ لوگ اگلے دن ہی پیسے نکال دیتے ہیں ،جس کے اکاونٹ اربوں ڈالتے ہو اس میں ایک دولاکھ روپے تو چھوڑو۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان نے2 ورلڈ کلاس یونیورسٹیاں بنائی ہیں ،ہم غریب اور مزدور طبقے کی تنخواہ پر توجہ دے رہےہیں،آپ کے لوگ ہمارے کہنے پر ووٹ نہیں ڈالتے،آپ کے قائد حزب اختلاف ہمارے کہنے پر ملتان سے باہر نہیں نکلتے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close