ملک میں صدارتی نظام کے حق میں ایک اور آواز بلند ہوگئی

اسلا م آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل خان نے ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی ۔ نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے ۔ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے گورنر خیبر پختونخواہ کے صدارتی نظام متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے شاہ فرمان سے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کا صدارتی نظام نافذ کرنےمتعلق

بیان قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت گورنر خیبر پختونخواہ کے بیان کی وضاحت دے، ان کا صدارتی نظام کے حق میں بیان غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ گورنر آئینی اور پارلیمانی عہدہ ہے، تحریک انصاف کی جماعت کا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اب ثابت کرنے میں مصروف ہیں کہ ان کو نظام اچھا نہیں ملا۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ کل کو کہیں گے ہم کو حکومت کرنے کے لئے ملک بھی اچھا نہیں ملا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ پارلیمانی نظام پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی گورنر خیبر پختونخواہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close