حکومت کو گھر بھیج دیں گے یہ منہ اور مسورکی دال۔۔۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا، شیخ رشید

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ حکومت کو گھر بھیج دیں ، یہ منہ اور مسور کی دال ۔ مولانا کوشش کر لیں نہ اپوزیشن استعفے دے گی اور نہ ہی لانگ مارچ کامیابی حاصل کرے گا۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال لیں گے، لیکن گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن تھا، اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر کو انتشار کا دن بنایا، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال لیں گے، لیکن گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا، مولانا کوشش کرلیں نہ اپوزیشن استعفے دے گی اور نہ ہی لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close