کراچی میں پیرس سے آئی ایک خاتون بھیک مانگنے پر مجبور

اسلام آباد (پی این آئی )پیرس سے واپس آنے والی خاتون بھیک مانگ کر زندگی کی ایام پورے کرنے پر مجبور ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھکاری خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے جو چائے کےڈھابے پر کھڑی ہے ۔ خاتون نے اپنی دکھ بھری زندگی کے بارے میں کہا ہے کہ میں پیرس سے آئی

اور یہاں اکیلی ہوں جبکہ میرے بھائی بیرون ملک مقیم ہیں ، ایک بہن بھی امریکہ میں رہتی ہےاور ایک بہن کراچی میں بھی رہ رہی لیکن کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون انگریزی میں بات کر رہی ہے ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے خاتون کی حالت پر افسوس جبکہ اس کے بہن اور بھائیوں پر بھی لعن طعن کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close