لاہور میں کار سوار ٹریفک وارڈن کو گھسیٹتا ہوا لے گیا، ویڈیو وائرل ،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کو تلاش جاری

لاہور (آئی این پی)لاہور میں کار سوار روکے جانے پر ٹریفک وارڈن کو گھسیٹتے ہوئے لے گیا، واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے میو اسپتال کے قریب نسبت روڈ پر ٹریفک وارڈن نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکا تو کار ڈرائیور وارڈن کو بونٹ پر گھسیٹتا ہوا لے گیا۔ کار سوار وارڈن کو بونٹ پر 200 میٹر دور تک گھسیٹتا رہا اور گرا کر فرار ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار نے وارڈن کو ٹکر ماری اور گاڑی دوڑا دی، وارڈن کو بونٹ پر بیٹھے ہوئے کار سوار کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق وارڈن نے ڈرائیور کو روکتے ہوئے اس سے کاغذات طلب کرتے ہوئے غیرنمونہ نمبر پلیٹس سے متعلق گفتگو کی لیکن کار سوار رکنے کے بجائے گاڑی دوڑاتا رہا۔حادثے کے نتیجے میں وارڈن زخمی ہوگیا جسے اہل علاقہ نے طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کو تلاش کیا جارہا ہے، ملزم کار سوار کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close