پی ٹی آئی کے 25 سے 30 لوگوں کا ن لیگ کے ساتھ رابطہ ، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، شہباز گل کی اپنی کوئی ساکھ نہیں وہ عوام کے منتخب نمائندہ نہیں ہیں۔اپنے بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے نہیں تو عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ بل پاس کروانے کے لیے لوگوں کو فون کالز کی جاتی ہیں، بلز کی منظوری کے وقت حکومت کے اتحادیوں کو بھی فون کالز جاتی ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن کی جو ذمہ داری تھی وہ اس نے ادا نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close