مری (پی این آئی)پنجاب میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت بلدیاتی اداروں کی حد بندی کا تعین کردیا گیا، جس کے مطابق مری کو الگ میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن، ضلع کونسل، نیبر ہڈکونسل اور ویلیج کونسل کی حد بندی جاری ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے علاوہ 10 میونسپل کارپوریشن ہوں گی،
پنجاب میں 182 میونسپل کمیٹیاں، 35 ضلع کونسلیں ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق پیدائش، شادی، طلاق کا سرٹیفکیٹ نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل جاری کرنے کی مجاز ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع کی تحصیلیں بھی واضح کردی گئیں، پنجاب کے 9 ڈویڑن، 36 اضلاع اور 212 تحصیلیں ہیں۔اعلامیے کے مطابق لاہور میں ضلع کونسل نہیں صرف میٹروپولیٹن کارپوریشن ہو گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں