راولپنڈی (پی این آئی) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد اللہ نور اور 4 سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا، دہشتگرد اللہ نور برقع میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار4 افراد اسلحہ، گولہ بارود درہ آدم خیل منتقل کررہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن سرواکئی کے علاقے میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشتگرد اللہ نور کو گرفتار کرلیا گیا، دہشتگرد اللہ نور برقع میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں، اسلحہ، دستی بم برآمد کیے گئے۔اسی طرح سیکیورٹی اداروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں ایک اور کارروائی کی، خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں ایم 16 رائفلز، اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔اسلحہ، گولہ بارود درہ آدم خیل منتقل کرنے والے 4 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں سکیورٹی فورسز نے پنجگوراور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگوراور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے، کلیئرنس آپریشن کے دوران 20 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، دہشتگردوں نے 2 فروری کی رات کو نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پردہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
آپریشن کے دوران نوشکی میں 9 اور پنجگور میں 8 دہشتگرد مارے گئے، پنجگورآپریشن میں ایک افسر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، پنجگور آپریشن میں 6 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں بھاگنے والے 4 دہشتگردوں کوگھیرے میں لیا، تمام دہشتگرد آج آپریشن کے دوران مارے گئے، پنجگور میں فالو اپ آپریشن 72 گھنٹے جاری رہا، پنجگور حملوں سے متعلقہ 3 دہشتگرد گزشتہ روز مارے گئے تھے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں