زرداری اور بلاول کیلئے ظہرانہ، شہباز شریف نے سابق صدر کی پسندیدہ ڈش بنوا لی

لاہور (پی این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج ہو گی۔گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی جانب سے ظہرانے کی دعوت قبول کی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈِش بھنڈی پکوائی ہے، اس کے علاوہ کھانے میں مٹن پلاؤ، دال اور قورمہ بھی تیار کرایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close