ڈی ایس پی کو کیوں قتل کیا؟ سپاہی نے وجہ بتادی

حیدرآباد(پی این آئی)حیدرآباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)قاسم آباد فیض محمد کے قتل میں ملوث کانسٹیبل نے پولیس کو بیان دے دیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق کانسٹیبل آصف چانڈیو نے کہا کہ ڈی ایس پی ان سے زیادہ ڈیوٹی لیتے تھے۔ایس ایس پی کے مطابق پریشر میں آکر گن مین نے ڈی ایس پی پر گولیاں چلائیں، جن کا 3 ماہ قبل ہی حیدرآباد میں تبادلہ ہوا تھا، واقعے میں بظاہر کوئی ذاتی دشمنی نظر نہیں آرہی۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں ڈی ایس پی فیض محمد کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی و دیگر افسران سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی جس کے بعد میت آبائی گھر جیکب آباد روانہ کردی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں پکوڑا چوک پر ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کو ان کے گن مین نے سرکاری کلاشنکوف سے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close