چار لوگ وزیراعظم اور 2 لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑا گروپ بننے کی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)سینیر تجزیہ کار رانا عظیم نےنجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ جو میڈیکل رپورٹ نواز شریف کی آئی ہے ، اس کے مطابق وہ سفر کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہجوم میں جا سکتے ہیں تو پھر ایسی صورت میں وہ کیسے پاکستان آسکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا کہ حکومت نواز شریف کو واپسی نہیں لاسکتی ۔ اگر نواز شریف کی واپسی نہ ہو تو ن لیگ کے اندر ایک بڑا گروپ سامنے آئے گا ۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ن لیگ میں صرف مریم نواز سیاست کریں ۔ ن لیگ کے اندر چار لوگ وزیراعظم اور 2لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close