کورونا کیسز مثبت آنے پر مزید تعلیمی ادارے سیل کردئیے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے پر مزید تعلیمی ادارے سیل کردئیے ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے اسکول سیل کرنے کیلئے انتظامیہ کو خط لکھا جس کے بعد مزید 4 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے۔خط کے مطابق اسلام آباد میں 16 جنوری سے اب تک 173 تعلیمی ادارے کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کل سے اب تک 39 تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں۔انہوں نے اپنے خط میں انتظامیہ سے سفارش کی کہ اسلام آباد کے 14 تعلیمی ادارے مقررہ مدت ہونے پر دوبارہ کھول دیے جائیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق ایس او پیز کے تحت مقررہ مدت پوری ہونے پر اسکولوں کو دوبارہ کھولاجارہا ہے، گزشتہ روز 25 تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں