مولانا فضل الرحمٰن سے ملنے کون پہنچ گیا؟ حکومت کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں عامر خان اور وسیم اختر شامل تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اس حکومت کا بوجھ کوئی نہیں اٹھاسکے گا ، ایم کیو ایم اور ق لیگ کو پیغام دے سکتے ہیں، فیصلہ انھیں خود کرنا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ چار سال میں ثابت ہوگیا کہ ملک پیچھے جارہا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہناتھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے حکومت میں شامل ہوئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کا ایک ہی وزير ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close