پاک فوج نے دشمن کر چُن چُن کر مارنا شروع کردیا، رات گئے بڑی کارروائی ۔۔کتنے مارےگئے؟

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے کیچ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک کردیے، پنجگور واقعے کے تناطر میں بلگتر میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے، پنجگور واقعے کے تناطر میں بلگتر میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد بھی مارے گئے،تینوں دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں میں سمیر عرف بحر، الطاف عرف لالک اور پھیلن بلوچ شامل ہیں۔بتایاگیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد پنجگور ، ہوشاپ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کاروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close