کراچی (پی این آئی)حکومت نے مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا ۔اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق پنشنرز، شہدا فیملی ویلفیئر، اسپیشل اور ریگولر سیونگ سرٹیفکیٹس پر ماہانہ شرح میں کمی جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر ششماہی منافع 5.80 فیصد سے 5.20 فیصد کردیا گیا ہے اور سالانہ منافع کی شرح 11.60 فیصد سے 10.40 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سیونگ بینک اکاؤنٹس پر منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔
پنشنرز، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر شرح منافع 12.96 سے کم کرکے 12.24 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ریگولر انکم اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی ماہانہ شرح منافع کم کردیا گیا ہے جس کے بعد 5 لاکھ روپے پر 4500روپے کے بجائے ماہانہ 4300 روپے اور 10 لاکھ روپے کے سرٹیفکیٹ پر 9000 روپے کے بجائے 8600 روپے منافع ملے گا۔بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی ماہانہ شرح منافع کم کر دیا گیا ہے۔1 لاکھ روپے پر 1080 کے بجائے 1020 روپے اور 10 لاکھ روپے پر ماہانہ 10800 روپے کے بجائے 10200 روپے منافع ملے گا۔شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر سالانہ منافع میں بھی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 5 لاکھ روپے پر 51300 کے بجائے 51000 روپے ملیں گے۔شہدا فیملی ویلفیئر سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 72 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جبکہ سیونگ بینک اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد بڑھا دی گئی۔نئے پرافٹ ریٹس کا اطلاق 4 فروری 2022 سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں