جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹس بنانے والی 10 لیبارٹریاں سیل

لاہور( این این آئی)ایف آئی اے نے جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹس بنانے والی 10 لیبارٹریاں اور ڈائیگناسٹک سینٹر سیل کردئیے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق رقم لے کر کسی بھی شخص کا کورونا کا رزلٹ منفی کردیا جاتا تھا، مذکورہ لیبارٹریوں کے کسٹمرز اور ٹریول ایجنٹس پنجاب کے مختلف شہروں میں پھیلے ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان ایک سے7 ہزار روپے میں

جعلی ٹیسٹ رپورٹ بنا رہے تھے اور رقم لے کر ٹیسٹ رپورٹ مثبت سے منفی کرتے تھے۔ ملزمان کی جانب سے پنجاب بھر میں ہزاروں جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق نجی لیبارٹریز اور ڈائیگناسٹک سنٹر سیل کرکے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے ٹریول ایجنٹس بھی کورونا رپورٹس بنواتے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close